ہری پور (مانند نیوز ڈیسک) جیل سٹاف ٹریننگ اکیڈمی ہری پور میں دوروزہ ہیومن رائیٹس ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیرہوگئی،وفاقی وزارت انسانی حقوق کے زیراہتمام خیبرپختونخواکی جیلوں کے افسران کے لیے منقعد ہوانے والی دوروزہ ہیومن رائیٹس کیپسٹی بلڈنگ ٹریننگ ورکشاپ اختتام پزیرہوگئی،ورکشاپ میں وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹرجنرل،ڈپٹی ڈائریکٹرزسمیت سنٹرل جیل پشاور،ہری پور،ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ،تیمرگرہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ سمیت صوبے بھرکی جیلوں سے پندرہ افسران نے شرکت کی،ورکشاپ کے دوران شرکاء کوبنیادی انسانی اورقیدیوں کے حقوق کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی،ورکشاپ کے اختتام پرڈی جی وزارت انسانی حقوق نے شرکاء میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔ط