کوہستان  (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ کوہستان  اپرکی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹرز حافظ وقار احمد کی زیرنگرانی گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول داسو میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اہلیان علاقہ نے درپیش مسائل بیان کئے۔ اس موقع پر تمام محکموں کے سربراہان و نمائندگان موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر داسو ہیڈ کوارٹر نے ہر مسئلے کو تحمل سے سنا اور بعد ازاں متعلقہ محکمے کے سربراہ سے تصفیہ جواب طلب کیا۔ آخر میں اسسٹنٹ کمشنر داسو کوہستان نے شرکاء کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور ان کے مسائل کو منٹس کی شکل میں تمام محکمہ جات کو ارسال کیے جائیں گے۔ جس پر علاقے کے لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کوہستان کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے