لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور کے چار حلقوں کے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کردئیے گئے۔لاہور میں چار ریٹرننگ افسروں نے امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جس میں پی پی 158میں 9، 168میں 14، پی پی 167میں 11اور170میں 8 امیدواروں کو نشان الاٹ کیے گئے۔پی پی 158میں پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان کو بلا، ن لیگ کے رانا احسن شرافت کو شیر، ٹی ایل پی کے محمد بلال کو کرین کا نشان الاٹ کیا گیا جبکہ آزاد امیدوار میاں محمد ہارون کو واسکٹ اور میاں امجد اقبال کو جگ الاٹ کیا گیا۔پی پی 168میں ن لیگ کے ملک اسد کھوکھر کو شیر، پی ٹی آئی کے ملک نواز اعوان کو بلا، تحریک لبیک کے امجد عباسی کو کرین اور جماعت اسلامی کے عثمان غنی کو ترازو کا نشان الاٹ کیا گیا۔آزاد امیدواروں وسیم نیاز کو بیل، محمد وقاص کو باسکٹ، راتنویر کو مٹکا اور فائز خان کو آئل ٹینکر الاٹ کیا گیا جبکہ پی پی 167اور 170میں بھی پارٹی امیدواروں اور آزاد امیدواروں کو نشانات الاٹ کیے گئے۔