پشاور (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف خیبرپختونخوا نے صوبائی الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی منتقلی سے متعلق تفصیلات مانگ لیں۔تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے الیکشن کمیشن کو خط بھیجا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شکایات ملی ہیں کہ الیکشن کمیشن نے حکومت کی ملی بھگت سے اکثر ووٹ دوسرے حلقوں میں منتقل کردئیے، تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کے لیے بغیر اجازت کے ووٹرز کو دوسرے حلقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔خط میں پوچھا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے کل کتنے ووٹرز کے ووٹ منتقل کیے اورکتنے ووٹرز کی درخواست پر ووٹ منتقل کیے۔خط میں الیکشن کمیشن سے ووٹرز کی منتقلی کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے