لندن (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے لندن میں ملاقات کی اور ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امیر مقام نے پارٹی اور حکومتی امور پر نواز شریف کو موقف سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ عمران نیازی نے تبدیلی کے نام پر ملک کا بیڑہ غرق کر دیا اور موجودہ حکومت نے تیل کی قیمتیں بڑھانے کا مشکل ترین فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اتحادیوں سے مل کر مشکلات سے نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔نواز شریف نے امیر مقام کو ہدایت کی کہ مسلم لیگ(ن) کو خیبر پختونخوا میں مزید متحرک اور فعال بنایا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے