پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ پیٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے،حکومت ہر طبقے کو برباد کرنا چاہتی ہے، عوام باہر نکلے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ اجلاس میں کہا تھا کہ جب سر پر بال نہ ہوں تو کنگھے کی ضرورت نہیں، جب معلوم تھا کہ سب نااہل نالائق چور ہیں تو حکومت میں آ کر پنگا کیوں لیا؟۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا کام اپنے اپ کو این آر او دلوانا ہے، روز عوام پر مہنگائی کا بم گرایا جاتا ہے، موجودہ حکومت کو عوام اور پاکستان سے محبت نہیں، پیٹرول بم دوبارہ عوام پر گرنے والا ہے۔محمود خان نے کہا ہے کہ حکومت ہر طبقے کو برباد کرنا چاہتی ہے، موجودہ حکومت کے خلاف عوام باہر نکلے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے