پبی (مانند نیوز ڈیسک) ٹریفک وراڈن نوشہرہ کا کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون۔گاڑیوں کے کالے شیشوں سے پلاسٹک موقع پر ہٹادئیے گئے،بھاری جرمانے عائد۔عوام کو قانون کی پاسداری کی ہدایات ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر محمد عمر خان کاموجودہ حالات کے تناظر میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے  ٹریفک وارڈن کو بلا امتیاز کالے شیشوں  کیخلاف کاروائی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جمیل شاہ خان انچارج ٹریفک کے زیر نگرانی مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں لگا کر کالے شیشوں والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے مختلف گاڑیوں سے موقع پر ہی کالے شیشے ہٹادئیے گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد عمر خان نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ کالے شیشوں والی گاڑی چلانا قانونی جرم ہے۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بناکر مہزب شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے