سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات سوات کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 7 پر ضمنی الیکشن کا میدان آج سجے گا۔اے این پی کے امیدوار حسین احمد عرف خان نواب اور پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کے علاوہ پی ٹی آئی کے ناراض بانی رہنما محمد علی شاہ آزاد حیثیت سے اور تحریک انقلاب پولیٹیکل مومنٹ کے دولت خان امدواران کی حیثیت سے میدان میں موجود ہیں جبکہ خان نواب اور فضل مولاکے مابین تگڑا مقابلہ متوقع ہے۔اے این پی کے ممبر صوبائی اسمبلی وقار خان کے انتقال کے باعث خالی ہو نے والی نشست کے لئے 124پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 1 لاکھ 83ہزار 308 ہے، جس میں 1 لاکھ سے زیادہ مرد ووٹرز جبکہ 81 ہزار سے زیادہ خواتین ووٹرز ہیں۔124پولنگ سٹیشنوں میں 41 پولنگ سٹیشن حساس جبکہ 12کو حساس ترین قرار دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوکر شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہیگی تاہم پولنگ اسٹیشن کے احاطہ میں موجود ووٹرز کو 5 بجے کے بعد بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت ہوگی۔اس حلقہ میں مجموعی طور پر 183308افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 102088 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد81220ہے،کُل 124پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں،جن کے اندر 308 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،سیکورٹی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے گئے ہیں۔تمام پرئذائیڈنگ افسران کوکسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تین دن کے لئے مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ مزید برآں پولنگ اسٹیشن سے باہر سیکورٹی پر مامور فرانٹئیر کور کے کوئیک ریسپانس فورس QRF کے انچارج آفیسر کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ دریں اثناء انتخابی عمل کی نگرانی کے لئے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے، جبکہ مانیٹرنگ ٹیمیں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی سرپرستی میں پولنگ کے دن بھی باقاعدہ نگرانی کریگی،صوبائی الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا نے تمام جماعتوں اور امیدواروں سے اپیل کی ہے۔ کہ وہ پولنگ کو پرامن بنانے کے لئے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ انہوں نے ووٹرز اور بالخصوص خواتین ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ بلاخوف و خطر پولنگ اسٹیشن جاکر اپنے ووٹ کا استعمال کریں،مجموعی طور پر 4 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا،جن میں دو پارٹی امیدوار بھی انتخاب لڑ رہے ہیں،