اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر  یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا او ٹی پی ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط ختم کر دیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ کاؤنٹر پر دکھانا ہوگا، فوٹو کاپی کی شرط ختم ہوگئی ہے۔ خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اصل مستحقین تک وفاقی حکومت کی سبسڈی شفاف انداز سے منتقل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کے ہر سپر مارکیٹ، اسٹور اور منی مارکیٹ پر پی او ایس کاؤنٹرز کی تعداد بتدریج بڑھا رہی ہے۔حکام کے مطابق تمام زونل مینیجرز کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے واٹر کولر، ٹینٹ، کرسیاں اور پنکھے کی فراہمی کے لیے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آئی سی ٹی سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ٹینٹ اور پانی کا بندوبست پہلے سے موجود بھی ہے جس کو مزید بہتر کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی کے تحت چینی 70 روپے فی کلو، گھی 300روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 10 کلو تھیلہ 400 روپے میں دستیاب ہے۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ 1500سے زائد معیاری اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے عوام کی مشکلات کے پیش نظر  یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے استعمال ہونے والا او ٹی پی ون ٹائم پاس ورڈ سسٹم اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کی شرط ختم کر دیا ہے۔یوٹیلٹی اسٹورز کے ترجمان کاکہنا ہے کہ اب یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈائزڈ اشیا کی خریداری کے لیے اصل شناختی کارڈ کاؤنٹر پر دکھانا ہوگا، فوٹو کاپی کی شرط ختم ہوگئی ہے۔ خریداری کے بعد کسٹمر کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر تصدیقی ایس ایم ایس موصول ہوگا۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن اصل مستحقین تک وفاقی حکومت کی سبسڈی شفاف انداز سے منتقل کرنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن وزیراعظم کی ہدایت پر لاہور اور اسلام آباد کے ہر سپر مارکیٹ، اسٹور اور منی مارکیٹ پر پی او ایس کاؤنٹرز کی تعداد بتدریج بڑھا رہی ہے۔حکام کے مطابق تمام زونل مینیجرز کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر صارفین کے لیے واٹر کولر، ٹینٹ، کرسیاں اور پنکھے کی فراہمی کے لیے پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور آئی سی ٹی سے رابطہ کرنے کی تاکید کی گئی ہے۔ ٹینٹ اور پانی کا بندوبست پہلے سے موجود بھی ہے جس کو مزید بہتر کرنے کے لیے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر وفاقی حکومت کی سبسڈی کے تحت چینی 70 روپے فی کلو، گھی 300روپے فی کلو جبکہ آٹے کا 10 کلو تھیلہ 400 روپے میں دستیاب ہے۔ چاول اور دالوں پر بھی سبسڈی دی جا رہی ہے۔اسکے علاوہ 1500سے زائد معیاری اشیا بھی عام مارکیٹ کی نسبت بہت کم قیمت پر دستیاب ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے