اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بلاول بھٹو زرداری نے سندھ میں پہلے مرحلے میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں ویڈیو پیغام دیا ہے۔ وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں عوام ووٹ دینے کے لئے گھروں سے باہر نکلیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے بلدیاتی انتخابات میں تیر کے نشان پر ٹھپا لگا کر پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کریں۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے مسائل حل کرے گی، فیصلہ ضمیر کا ووٹ بینظیر کا۔