کیف (مانند نیوز ڈیسک) روس سے جنگ سے متاثرہ ملک یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اتوار کی  صبح 4 دھماکے ہوئے ہیں۔ یوکرینی دارالحکومت کیف کے میئر نے بتایا ہے کہ کیف کے ضلع شیو چینکو وسکی میں 4 دھماکے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح ہونے والے دھماکوں کے بعد ایک رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ کیف کے میئر کا مزید کہنا ہے کہ دھماکوں سے متاثر ہونے والی 2 عمارتوں سے رہائشیوں کا انخلا کرا لیا گیا ہے۔ میئر کیف کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز، طبی عملے اور ریسکیو اہلکاروں کو دھماکوں کے مقام پر روانہ کیا گیا تھا جنہوں نے متاثرہ عمارت سے متعدد زخمی افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے