ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) روس نے ایک اور یوکرینی شہر پر مکمل قبضے کا دعویٰ کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں  ادارے کے مطابق روسی فوج نے ہفتوں کی لڑائی کے بعد یوکرین کے ایک اور اہم شہر سیوروڈونسک پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا جبکہ سیوروڈونسک کے میئر نے شہر پر روسی قبضے کی تصدیق کر دی۔روس اس وقت یوکرین کے مشرقی حصے پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور ماسکو کے حامی علیحدگی پسندوں نے کہا ہے کہ روسی فوجی اور ان کے اتحادی لسیچانک میں بھی داخل ہو گئے اور اگر روس اس شہر پر قبضہ کر لیتا ہے تو وہ لوگانسک کے علاقے کا کنٹرول بھی حاصل کر لے گا۔ دوسری جانب یوکرینی حکام نے کہا کہ سیوروڈونسک سے فوجیوں کو اس لیے واپس بلا یاہے تاکہ وہاں مزید ہلاکتوں کو روکا جائے۔ ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے سیوروڈونسک سمیت اپنے شہر روس کے قبضے سے واپس حاصل کر لیں گے۔واضح رہے کہ روس کی یوکرین میں جنگ پانچویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور سیوروڈونسک پر قبضہ ماسکو کے لیے ایک اہم سٹرٹیجک فتح ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے