کولمبو (مانند نیوز ڈیسک) معاشی بحران سے دوچار سری لنکا میں ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا۔سری لنکن پٹرولیم اور گیس کمپنی نے کہا کہ پٹرول 22 اور ڈیزل 15 فیصد مہنگا کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ایک لیٹر پٹرول پاکستانی 318 روپے اور ڈیزل 266 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ سری لنکا کا ایک روپیہ پاکستان کے 58 پیسے کے برابر ہے۔دوسری جانب سری لنکا میں غذائی بحران شدید تر ہونے کے باعث فوج کاشتکاری مہم میں حصہ لے گی جس کے تحت 1500 ایکڑ بنجر زمین کو غذائی پیداوار بڑھانے کے لیے قابلِ کاشت بنایا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے