اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے معاملے پر اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے شیخ رشید، شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت منظور کی۔سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران تھوڑ پھوڑ کیس کی سماعت ہوئی،سیشن جج کامران بشارت مفتی نے سماعت کی، جس میں سابق وزیرداخلہ شیخ رشید، پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی اور خرم نواز کی ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کر لی گئی۔ سیشن کورٹ اسلام آباد کا ملزمان کو 5،5 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، تھانہ کوہسار میں شیخ رشید، مراد سعید، شہریار آفریدی سمیت دیگر پر مقدمہ درج ہے۔