پشاور (مانند نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکیں، سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا۔سوات کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی کے بعد ایک بیان میں محمود خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہے، سوات ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے۔انہوں نے کہا کہ سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔محمود خان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکیں، سوات سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لیے مسترد کردیا ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے7سوات کے ضمنی انتخاب میں  الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار فضل مولا کامیاب ہوگئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے