پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سیاسی عمل میں خواتین کی عملی اور موثر شمولیت اور ان کے مسائل کے حل کے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ہم پر فرض عائد ہوتا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کی مشترکہ طور پر آمادہ کیا جائے تاکہ خواتین کو اپنے حصہ کی حق مل سکے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ہرممکن کوشش کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون رکن خیبر پختو نخوا اسمبلی شاہدہ وحید اور پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے ساجدہ حنیف نے مردان میں ساوتھ ایشیاء پارٹنر شپ پاکستان کے جذبہ پروگرام کے زیر اہتمام سماجی سطح پر متحرک خواتین کونسلرز،  ومن ووٹرز نیٹ ورک کے متحرک ممبران،جذبہ ضلع فورم کے ممبران، وومن لیڈرز گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا،اجلاس میں ساؤتھ ایشیا پارٹنرشب پاکستان کے پروگرام جذبہ کے  لوکل ریسورس پرسن  نصرت آرا نے دونوں ایم پی ایز کو چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا، دونوں ایم پی ایز نے یقین دہانی کراتے ہو ئے کہا کہ اس چارٹر آف ڈیمانڈ کو قرارداد کی شکل میں خیبر پختو نخوا اسمبلی میں پیش کرکے پاس کرائینگے،چارٹر آف ڈیما نڈ کے اہم نکات میں  قومی،صوبائی اور مقامی حکومتوں میں خواتین کی 33 فیصد نمائندگی کو یقینی بنانا،مقامی حکومت کی ہر سطح پر خواتین کی نشستوں کے مخصوص کوٹے میں اضافہ،مقامی حکومتوں میں ضلعی سطح پر مزدوروں،اقلیتوں،معذورافراد،خواجہ سراوں اور نوجوانوں کی کم ازکم ایک ایک مخصوص نشست کو یقینی  بنانا،سیاسی جماعتوں کو پابند کیا جائے کہ وہ قومی اور صوبائی نشستوں کی مقامی کونسلوں کی نشستوں پر بھی پانچ فیصد خواتین  کی نامزدگی،مقامی حکومتوں کو چلانے کیلئے فیصلہ سازی میں خواتین کی برابرکی شراکت داری کو یقینی بنانے کیلئے مناسب قانونی اور عملی اقدامات شامل تھے،انہوں نے کہا کہ جذبہ پروگرام نے مردان میں عوامی اسمبلی میں منظوری  اور تمام سیاسی جماعتوں کی اجازت  کے بعد پیش کیا گیا،نصرت آرا نے کہا کہ  جذبہ پروگرام کے زیر ا ہتمام ملک بھر کے مختلف اضلاع میں عورتوں کی سیاسی عمل میں موثر شمولیت یقینی بنانے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے کام کیا جارہا ہے،جس کا مقصد پاکستان میں خواتین کو سیاسی عمل میں شمولیت کے حوالے سے آگاہی پہنچانا اور ساتھ ہی ساتھ خواتین کی سیاسی عمل میں شرکت کو یقینی بنانا شامل ہے۔ اس پروگرام کے تحت خواتین میں صنفی برابری، خواتین کے حقوق پر شعور ابھارنا اور سیاسی عمل میں عورتوں کے با مقصد کردار کی ترویج کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ  جذبہ پروگرام مساوات، پرامن بقا ئے باہمی جمہوریت، جمہوری اور مظبوط حکومت اور انصاف کے اصولوں پر مبنی معاشرے کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے۔خاتون ایم پی اے شاہدہ وحید  اور ساجدہ حنیف نے خواتین کے حقوق اور ان کے لئے اٹھائے جانے والے مثبت اقدامات کو جذبہ پروگرام کو سراہا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے