پبی (مانند نیوز ڈیسک) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سارہ تواب نے ریسکیو 1122 نوشہرہ ڈسٹرکٹ آفس خٹ کلی کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو نوشہرہ محمد اویس بابر اور ایمرجنسی افسر میاں عباس نے نوشہرہ ڈسٹرکٹ آفس آمد پر ان کا استقبال کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف سارہ تواب نے ریسکیو 1122 نوشہرہ کی جانب سے لگائے جانے والے مختلف سٹالز اور ریسکیو 1122 ایمبولینس کا جائزہ لیاجب کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر نے ریسکیو 1122کی جانب سے عوام الناس کو فراہم کی جانے والی خدمات سے متعلق بریف کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو اہلکاروں شب و روز خدمات کی فراہمی کے لئے الرٹ رہتے ہیں اور ایمرجنسی کالز پر بین الاقوامی معیار کے مطابق ساتھ منٹ کے اندر اندر ریسپانس کرتے ہوئے اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں