بٹ خیلہ (نمائندہ مانند ) ملاکنڈکے مرکزی شہر بٹ خیلہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مقامی تاجر کو قتل کردیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ذرائع کے مطابق بٹ خیلہ بازار میں نامعلوم مسلح ملزمان نےچاول کے ڈیلر عبدالغفار کے دکان میں داخل ہوکر اندھا دھنڈ فائرنگ کردی جسکے نتیجے میں مقامی تاجر عبدالغفارموقع ہی پر جاں بحق ہوگیا اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ طیب حیات صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ موقع پر پہنچ کرنعیش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لیویز تھانہ بٹ خیلہ میں ابتدائی رپورٹ درج کرکے مذید تفتیش شروع کردی