کراچی (مانند نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا موٹر وے پر چالان ہوگیا۔ شاہد آفریدی لاہور سے کراچی آ رہے تھے کہ مقررہ حد سے تیز گاڑی چلانے پر موٹر وے پولیس نے 1500 روپے کا جرمانہ کردیا۔ سابق کپتان نے موٹر وے پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر ہے۔ شاہد آفریدی نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ خیال رہے کہ شاہد آفریدی نے 27 ٹیسٹ، 398 ون ڈے اور 99 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے، جس میں بالترتیب 1716، 8064 اور 1416 رنز بنائے۔ شاہد آفریدی نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کے دوران ٹیسٹ میں 48، ون ڈے میں 395 اور ٹی 20 میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے