ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی محتسب عجاز احمد قریشی کی ہدایات کے مطابق وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ نے25 جون یونین کونسل آفس کاغان اور 27 جون کو سی اینڈ ڈبلیو کے ریسٹ ہاؤس ناران میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان کھلی کچہریوں میں وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران نے شرکت کی جبکہ علاقہ کے دوردراز سے آئے ہوئے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے مسائل نے آگاہ کیا۔ جن میں سر فہرست نیشنل ہائی ویز اتھارٹی، واپڈا، نادرہ، کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی، ایف ڈبلیو او، صوبائی تعلیم اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف تھیں۔ وفاقی محتسب ریجنل آفس ایبٹ آباد کے ایڈوائزرعبدالغفور بیگ صاحب نے ان محکموں کے خلاف شکایات کی سماعت کی۔ بالخصوص وادی کے عوام کی جانب سے محکمہ واپڈا، نیشنل ہائی ویز اتھارٹی اور کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے خلاف شکایات کے اذالے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر عبدالغفور بیگ صاحب نے بعض محکموں کو فوری پر اذالہ کا حکم دیا اور بہت سے محکموں کو باقاعدہ طور پر سماعت کے لئے منظور کیا۔ وادی کاغان اور ناران کے عوام کی جانب سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے خلاف بھی کئی شکایات موصول ہوئیں جن کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی محکموں کے خلاف بھی شکایات تھیں جس پر عبدالغفور بیگ نے وادی کاغان کے عوام کو یقین دہانی کرائی صوبائی حکومت کے معاملات کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ سے باقاعدہ طور پر محکمہ جات کے موقف لینے کے بعد حل کرنے کو کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ عبدالغفور بیگ صاحب نے بعض شکایات کو باقاعدہ سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے محکموں کو نوٹس جاری کع دیئے ہیں تاکہ شکایات دہندہ گان کی داد رسی ہو سکے۔ ان کھلی کچہریوں کے انعقاد میں اے ٹی ایم بالا کوٹ، بالاکوٹ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص دوسرے اداروں نے بھر پور شرکت اور تعاون کیا۔ اس موقع پر وادی کاغان اور ناران کے لوگوں نے دور دراز کے علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد پر وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قریشی صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی ہدایات پر وفاقی محتسب کے افسران دور دراز کے علاقوں میں جاکر عوام کو ان کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف مہیا کر رہے ہیں۔