الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شا نگلہ میں سرکاری ملازمین کا حکومت ملازم دشمن پالیسیوں کیخلا ف احتجاجی مظاہرے،سرکاری ملازمین موجودہ غیریقینی صورتحال میں سخت مایوسی کا شکار ہیں۔حکومت اقدامات ملازمین کی معاشی قتل ہیں،ملازمین کو اعتماد میں لئے بغیر پنشن کا خاتمہ،میڈیکل الاؤنس اور دیگر مراعات ختم کرنا ظالمانہ سلوک ہے۔انصاف کی حکومت ملازمین کے ساتھ بے انصافی پر اُت آئی ہیں،فوری طور پر اقدامات واپس  لئے جائے۔شانگلہ کے مختلف سرکاری محکموں کے تنظیموں کی کال پر شانگلہ پریس کلب الپوری کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ۔ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں پلے کارڈ اُٹھا رکھے تھے جس پر ایک ریاست دو دستور،نامنظور،نامنظور۔پنشن اصلاحات کی شقNنامنظور۔پنشن ترمیمی رولز نامنظور اورتنخواہوں پر اضافی ٹیکس نامنظور کے نعرے درج تھے۔مظاہرے میں سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ ملازمین اپنی پوری زندگی ملک و قوم کی خدمت میں گزارتی ہیں اور پھر کچھ حکومتیں آکر ملازمین کی توہین کرتی ہیں۔دیگر راہنماوں نے حکومت کے پنشن اصلاحات کے نام پنشن کے خاتمے کی بھرپور مذمت کی۔اس طرح سی پی فنڈ کے نفاذ کو یکسر مسترد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ میڈیکل الاونس ملازمین کا بنیادی حق ہے لہٰذا اس کے خاتمے کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔مظاہرین نے کنوینس الاونس اور ہاوس رینٹ بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔مظاہرین نے مہنگاء کے تناسب سے تنخواہوں میں۔اضافے کا۔مطالبہ کیا۔مظاہریمیں ضلع بھر سے۔ملازمین نے شرکت کی۔ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حالی ہی بلدیاتی انتخابات میں ملازمین نے ڈیوٹیاں کی مگر تاحال ان کو ان کے پیسے نہیں ملے۔الیکشن کمیشن فوری طور پر ملازمین کو ان کا حق دے۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے