الپوری (مانند نیوز ڈیسک) پنشنرز ایسوسی کا فیمیلی پنشن کے کیسیز پر سست روی اور تعاطل پراحتجاجی، بیواؤں اور یتیموں کے فیمیلی پنشن کیسیز جلد از جلد نمٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔ شانگلہ کا ایک بھی فیمیلی پنشن کیس پر کام نہیں ہوا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں اور وزیراعلیٰ، صوبائی وزیر خزانہ،سکرٹری خزانہ اور اے جی خیبرپختونخوا سے اپیل کرتے ہیں کہ ڈی سی اے سوات کو بیواؤں اور یتیموں کے فیمیلی پنشن کیسیز جلد از جلد نمٹانے کے احکامات صادر کیے جائیں۔پنشنرز کا 15فیصد پنشن اضافے پر خیبرپختونخوا حکومت کا شکریہ ادا کیا گیااور خوشی کا اظہارکیا۔ اس حوالے سے آل پاکستان پنشنرز ایسوسی ایشن ضلع شانگلہ کا ایک اجلاس گورنمنٹ پرائمری سکول نمبرالپوری زیر صدارت عبدلکبیر خان صدر آپا شانگلہ منعقد ہوا اجلاس میں ضلع بھر کے ریٹائرڈ سرکاری ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں 15فیصد پنشن میں اضافے پر حکومت خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا گیااور خوشی کا اظہارکیاگیااور حکومت کو خراج تحسین پیش کیاگیا اجلاس میں فیمیلی پنشن 100فیصدکرنے پر حکومت خیبرپختونخوا کا شکریہ ادا کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عبدلکبیر نے کہا کہاجلاس میں حاجی بخت افسر، محمد یونس، تورہ باز خان، حاجی شیر امان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔۔