چترل (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر لوئر چترل محمد انورالحق نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج دروش کا دورہ کیا۔ کالج کے پرنسپل نے ڈی سی چترال کو کالج میں موجود فسیلٹیز کے بارے میں بریف کیا۔ اور مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال عبدالحق،انجینئر خادم اللہ ایس ار ایس پی، فداالرحمان ڈائیریکٹر اسامہ اکیڈمی بھی موجود تھے۔ پرنسپل کی طرف سے مسائل کی نشان دہی پر ڈی سی نے ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اور اسسٹنٹ کمشنر دروش کو فالو اپ دینے کی ہدایت دی۔