پشاور (مانند نیوز ڈیسک) منتخب خواتین کونسلرز کے وفد کا میئر مردان حمایت اللہ مایار سے ملاقات، ملاقات میں خواتین کے حقوق اور معاشرے کو بہتر بنانے میں خواتین کا کردار، سیاست میں خواتین کا کردار، منتخب خواتین ممبران کا خواتین کے مسائل کو اجاگر کرنا اور اس کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرنا، اور خواتین کیلئے وومن ریسورس سنٹر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، تحصیل کونسلر فیاض کوثر اورکوثر وسیم نے حمایت اللہ مایار کو خواتین کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا،میئر مردان حمایت اللہ مایار نے خواتین کے مسائل اور حقوق کے حوالے سے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہو ئے کہا کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ موجودہ مقامی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیے خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔