ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے مری روڈ، اورش کالونی اور مضافاتی ایریا میں کام کرنے والی تمام بلاک فیکٹریوں کا معائنہ کیا اور متعلقہ محکمہ جات کی جانب سے این او سی کے بغیر چلنے والی فیکٹریوں کو ایک ہفتے معیاد کے نوٹس جاری کیے جس کے بعد مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔بعد میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم ٹی ایم اے سٹاف کے ہمراہ خیبر پختونخواہ سٹی امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت اندرون شہر سبزی منڈی سے پختہ تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا رہے ہیں۔