ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ محکمہ جات کے تعاون سے اربن فلڈنگ سے بچاؤ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ با تیں انہو ں نے ایبٹ آباد میں سیوریج کے نظام کی بحالی، نالوں کی صفائی اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے اجلاس کی صدا رت کر تے ہو ئے کیا۔ اجلاس میں نالوں کی صفائی سے متعلق اب تک کی کارکردگی، نالوں پر موجود تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے امور زیر بحث آئے اور اربن فلڈنگ کے حوالے سے اجلاس سے کو بریفینگ دی۔اس موقع پر متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی موجود تھے۔۔ ایوب میڈیکل کمپلیکس، ایوب میڈیکل کالج اور سمال انڈسٹریز کے اطراف نالے کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کے کنٹرول کے لیے جاری نالے کی تعمیر کے حوالے سے نمائندہ ایوب میڈیکل کالج نے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ٹی ایم اے، کینٹ بورڈ، سٹیشن ہیڈ کواٹر آرمی افسران، واسا، لوکل گورنمنٹ، ایریگیشن کے محکمہ پر زور دیا کہ نالوں کی صفائی پر بھر پور توجہ دی جائے اور برسات سے پہلے نالوں کی صفائی و تجاوزات کو ختم کرتے ہوئے شہر کو گزشتہ برسوں کی طرح سیلابی صورتحال سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔اس کے علاؤہ مون سون کی آمد سے پہلے ایس این جی پی ایل کی جانب سے جب پل ایس این جی پی ایل آفس کے اطراف نالے کی چوڑائی میں اضافے کے کام کو جلد مکمل کیا جائے تا کہ کوڑے کرکٹ، ملبے کی صفائی مکمل کی جائے اور بلاکیج پیدا نہ ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے شہریوں کے تعاون پر زور دیا اور اس بات پر زور دیا کہ شہری کوڑا کرکٹ نالوں میں پھینکنے سے اجتناب کریں تا کہ صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے علاؤہ این ایچ اے پرنالیوں اور پلیوں کی صفائی یقینی بنائی جائے اور کوڑا کرکٹ کی صفائی کیبعد فوری طور پر کوڑے کو شہر سے باہر جگہوں پر منتقل کیا جائے۔ میٹنگ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے گزشتہ بارش کے دوران پانی کے بہاؤ اور کسی بھی قسم کی بلاکیج پیدا نہ ہونے پر ایریگیشن، کینٹ بورڈ، واسا کی کارکردگی کو سراہا اور مستقبل میں صفائی کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔جلاس میں چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی لیفٹننٹ جنرل ایاز سلیم رانا، چیف ایگزیکٹو آفیسر کینٹونمنٹ بورڈ ایبٹ آباد عمارہ عمار, ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ہیومن رائٹس محمد عابد، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 علی شیر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر -2 لبنی اقبال، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان، انجینئر عامر اللہ، ایریگیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر مینٹننس، انجینئر عاقب فدا انجینئر ایوب میڈیکل کالج، نمائندہ ایم آی ایس ایس ڈی اوجواد علی، چیف سینٹری انسپکٹر واس احمد ثاقب,ایس ڈی او ایریگیشن محمد سجاد، کیپٹن محمد علی عباسی نمائندہ آرمی برن ہال کالج، سید طارق شاہ ایس ڈی او سی اینڈ ڈبلیو، سردار سہیل اے ٹی او آئی ٹی ایم اے ایبٹ آباد، نمائندہ لوکل گورنمنٹ، فواد عباسی ایگزیکٹو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو بلڈنگز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔