ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) کھلی کچہری میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اپنے مسائل کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے لوگوں کے مسائل پر متعلقہ محکمہ جات کو مسائل پر تفصیلی رپورٹ اور حل کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد اقبال اور ضلعی محکمہ جات کے افسران بھی موجود رہے اور لوگوں کے مسائل پر موقع پر جوابات دئے۔کھلی کچہری میں تمام ضلعی محکمہ جات کے افسران نے موقع پر لوگوں کے مسائل پر جوابات اور انہیں فوری حل کر نے کئے تجا ویز اور تفصیل پیش کیں۔اہلیان علاقہ نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی مزیدکھلی کچہریوں اور علاقے کی ترقی کے حوالے سے اقدامات پر زور دیا۔