ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوانے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آبادکے دو اسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس کوڈپٹی سپرٹینڈنٹ کے عہدے پرترقی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ہوم اینڈٹرائبل افئیرڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوانے محکمانہ پروموشن بورڈکی سفارش پرمحکمہ جیل خانہ جات کے گریڈسولہ کے نواسسٹنٹ سپرٹینڈنٹس کوگریڈسترہ میں ڈپٹی سپرٹینڈنٹ کے عہدے پرترقی دینے کاباقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا،ترقی پانے والوں میں۔سٹرکٹ جیل ایبٹ آبادکے دواسسٹنٹ سپرٹینڈنٹ حافظ محمدراشداورزین العارفین شاہ بھی شامل ہیں جبکہ دیگرمیں شمروزخان،شہریار،احسان الدین،آفتاب احمد،فضل رحیم،ریاض احمداورسیدمحمدسیلمان شامل ہیں۔