اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کا ایک اور تختہ گر گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ آج آئین اور قانون کی عظیم فتح ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شریف کو کالعدم جعلی وزیر اعلیٰ قرار دے کر تحریک انصاف کا موقف سچ ثابت کر دیا گیا۔شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی حکومت کی تبدیلی کی سازش کا ایک اور تختہ گر گیا، پنجاب میں امپورٹڈ حکومت چلی گئی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بیوروکریسی اور پولیس کو خبردار کیا جائے اور ان کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کو روکا جائے۔ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں اور لیڈروں کو ہراساں کرنا اب بند کیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے