لاہور (مانند نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے،نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوں نے کہا کہ ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا، اگر حمزہ وزیر اعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیر اعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں، میٹنگ بلا لی ہے ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کرسپریم کورٹ سے رجوع کریں گے، اس اسمبلی میں نئے وزیر اعلی کا انتخاب بہت مشکل ہے اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔