ژوب (مانند نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی مسافربس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 19افراد جاں بحق اور 15خمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق راولپنڈی سے کوئٹہ جانیوالی سدا بہار کمپنی کی مسافربس ڈرائیورسے بے قابو ہو کر ژوب کے علاقے دانہ سرکے قریب کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 19 مسافر جاں بحق اور15زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کردیا گیا،بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے،مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 34افراد سوار تھے،مسافربس بارش کے باعث سڑک پرپھسلن کے باعث پیش آیا،پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کا رروائیوں میں رضا کاروں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔