واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی بینک جے پی مورگن کے ماہرین نے کہا ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔امریکی تجزیہ نگاروں نے خبردار کیا ہے اگر روس نے امریکہ اور یورپ کی جانب سے عائد پابندیوں کے خلاف جوابی کارروائی کی اورخام تیل کی پیداوار میں کمی کر دی تو عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 380ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے خام تیل کی پیداوار میں ممکنہ کمی دنیا کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔ ان کے مطابق پیداوار میں 30 لاکھ بیرل کمی لندن میں خام تیل کی قیمتوں کو 190 ڈالر فی بیرل تک پہنچا دے گا۔اگر پیداوار میں 50 لاکھ بیرل یومیہ کٹوتی کی جاتی ہے تو خام تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے