شانگلہ (مانند نیوز ڈیسک) وحدتِ اساتذہ کا ضلعی کابینہ کا اعلان، خانزادہ جانبازصدر،فضل حقانی جنرل سیکرٹری،مولانا عبد اللطیف سینئر نائب صدر،مولانا امداد اللہ نائب صدر اول اور عرفان اللہ و سرپرست اعلیٰ مقرر کیا گیا۔ مختلف تحصیلوں کیلئے صدوراور جنرل سیکرٹرییز کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔وحدتِ اساتذہ ضلع شانگلہ کاانتخابی اجلاس صوبائی قائدین مفتی صالح زرین اور مولانا رضی رحمان کے زیر صدا رت گزشتہ روز گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وحدت اساتذہ ضلع شانگلہ کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں وحدت اساتذہ ضلع شانگلہ کین کابینہ کا انتخاب صوبائی قائدین اور ضلعی کنوینر نے کثرت رائے سے کیاجس کے نتیجے میں صدر کیلئے خانزادہ جانباز،سینئر نائب صدر کیلئے مولانا عبد اللطیف اے ٹی گورنمنٹ مڈل سکول برکس۔ نائب صدر اول مولانا امداد اللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول مارتونگ۔نائب صدر دوم گل زادہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول دنکول،جنرل سیکرٹری فضل حقانی ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیرئی،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محبوب الرحمن ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول چوگا۔سیکرٹری مالیات مختار احمد ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری،نائب فنانس سیکرٹری مولانا حکیم اللہ ایس ٹی ٹی گونمنٹ ہائی سکول بنڑ۔پریس سیکرٹری قاری رحمانی گل ٹی ٹی گورنمنٹ مڈل سکول چکٹ۔معاون پریس سیکرٹری محمد حنیف سی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری۔نائب صدر سوم مولانا محمد نواز صاحب۔نائب صدر چہارم مولانا محمد اسماعیل ٹی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول تیتوالان۔ترجمان وحدت بہرام خان گورنمنٹ ہائی سکول کولالئی۔سرپرست اول مولانا عرفان اللہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ مڈل سکول کوز پاؤ۔ سرپرست دوم مولانا احمد نور ایس ایس ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری اور اسکے ساتھ ساتھ مختلف تحصیلوں کیلئے صدور اور جنرل سیکرٹرییز کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا۔تحصیل الپوری کیلئے صدرمفتی آصف اقبال اے ٹی گورنمنٹ سینٹینل ماڈل ہائی سکول الپوری۔جنرل سیکرٹری محمد حنیف سی ٹی گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 2 الپوری کا انتخاب کیا گیا۔۔