ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے کہا ہے کہ تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے تحصیل حویلیاں کے عوام‘وکلاء اورججز کی مسائل میں خاطر خواہ کمی رونما ہوگی۔  ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے پیر کے روز  149.935ملین روپے کی لاگت  سے تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کا افتتاح  اور منعقدہ افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرتقریب سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ایبٹ آباد اختیار خان‘ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر مہدی زمان ایڈووکیٹ اورتحصیل بار ایسوسی ایشن حویلیاں کے صدرناصر سلیم ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہزارہ کے جنگلات بے دردی سے کاٹے جارہے ہیں۔محکمہ جنگلات کے حکام کو جنگلات کی کٹائی روکنے کے حوالہ سے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ہزارہ ڈویژن میں مائننگ ڈیپارٹمنٹ کی تمام لیزیز منسوخ کردی ہیں۔دریائے کنہار ہمارا تاریخی ورثہ ہے دریائے کنہار کو بھی نہیں بخشا گیا۔دریائے کنہار کی خوبصورتی بحال کرنے کے لئے پچاس کروڑ روپے مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہو ں نے کہاشاہ مقصود کے مقام پر ہزارہ موٹروے کی ناقص تعمیر کے حوالہ سے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے۔تحصیل حویلیاں میں جوڈیشل کمپلیکس کے قیام سے تحصیل حویلیاں کے عوام‘وکلاء اورججز کی مسائل میں خاطر خواہ کمی رونما ہوگی۔انہو ں نے کہا کہ جسٹس وقار احمد سیٹھ کا وفات بڑا سانحہ تھا۔ان کی وفات پر بعد چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا چارج سنبھالتے ہی ضم اضلاع میں بھی جوڈیشل کمپلیکس قائم کرنے کے علاوہ صوبہ میں جوڈیشل کمپلیکسز کا چین پھیلادیا گیا ہے۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کی فکرکرنی ہوگی‘آنے والی نسلوں کیلئے بہترین پلاننگ کی ہے۔جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن قدرتی حسن سے مالا مال خطہ ہے۔اس خطہ میں جنگلات کو بے دردی ے کاٹا جارہا ہے۔جنگلات کی کٹائی روکنے کیلئے محکمہ جنگلات کو مؤثر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔محکمہ معدنیات کی تمام لیزیز بھی منسوخ کردی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کاغان ویلی میں ڈیم تعمیر کیا جارہا ہے۔ڈیم کی وجہ سے ہمارے تاریخی ورثہ دریائے کنہار کو متاثر نہیں ہونے دیں گے۔دریائے کنہار کی خوبصورتی بحال رکھنے کیلئے پچاس کروڑ روپے کی رقم مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ حویلیاں جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر25اپریل2017کو شروع کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے