کراچی (مانند نیو ڈیسک) دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے جس میں لڑکی کی عمر 15 سال کے قریب قرار دی گئی ہے۔ دعا زیرا کے والد مہدی کاظمی کی درخواست پر محکمہ صحت سندھ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لیے 10 رکنی بورڈ تشکیل دیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے دعا زہرا کی عمر کے تعین کے لئے ہڈیوں اور دانتوں کے ایکسرے، خون کے ٹیسٹ اور جسمانی معائنے سمیت دیگر ٹیسٹ کئے تھے۔ میڈیکل بورڈ کی سربراہ پروفیسر صبا سہیل کی جانب سے سربمہر میڈیکل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ آفتاب احمد بگھیو کی عدالت میں جمع کرادی۔ میڈیکل بورڈ نے مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کو میڈیکل رپورٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ اپنی ٹوئٹ میں جبران ناصر نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق دعا زہرا کی عمر 15 سال کے قریب ہے جو پچھلی میڈیکل رپورٹ کی نفی کرتی ہے جس میں دعا کی عمر 17 سال بتائی تھی۔ مہدی کاظمی کے وکیل کا کہنا ہے کہ نئی عمر کے تعین کا مطلب ہے کہ اس معاملے میں اغوا، کم سن بچوں کی شادی اور جنسی جرائم کی تمام دفعات لاگو ہوتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے