اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ اورپاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشرتی بیماریوں کے تانے بانے آمریت کے دور سے ملتے ہیں، آمریت پاکستان میں انتہاپسندی اور کلاشنکوف کلچر کی ماں ہے۔بلاول بھٹو نے پاکستان کے یوم سیاہ دن پر پیغام 5جولائی 1977کو قومی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 45سال قبل آج کے دن پہلے منتخب حکومت کا خاتمہ کیا گیا، پاکستان آج تک سیاسی، معاشی اور معاشرتی بیماریوں کو جھیل رہا ہے۔معاشرتی بیماریوں کے تانے بانے آمریت کے دور سے ملتے ہیں، ذوالفقار علی بھٹو کو سیاسی منظر سے ہٹانے کے لیے عدالتی قتل کا سٹیج تیار کیا گیا، ڈکٹیٹر نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان کو جیلوں میں بند کردیا، عوام نے آمر کی غاصبانہ حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی قائد اعظم کے نظریے و ویژن کی علمبردار جماعت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے