مدینہ منورہ (مانند نیوز ڈیسک) کمانڈر سعودی پاسپورٹ فورس نے کہاہے کہ فضائی، بری اور بحری راستوں سے آنے والے تمام عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق کمانڈر پاسپورٹ فورس نے کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کو گروپوں کی شکل میں واپس بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حجاج کی واپسی کا پروگرام بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وزارت حج و عمرہ نے کہا تھا کہ مختلف ممالک سے 3 لاکھ 75 ہزار 918 عازمین حج مدینہ پہنچ چکے ہیں، غیر ملکی پروازوں سے 3 لاکھ 5 ہزار 437 عازمین حج مدینہ پہنچے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے یہ بھی کہا تھا کہ زمینی راستوں سے 19 ہزار 250 عازمین مدینہ منورہ پہنچے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے