ریاض (مانند نیوز ڈیسک) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سعودی عرب میں مہنگائی کے ستائے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ رقم ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سفارش پر منظور کی گئی، رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکانٹ پروگرام میں جائے گا۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ 2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے، سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ زر اعانت صرف ایک بار دیا جائے گا۔ سٹیزن اکانٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہے، 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکانٹ پروگرام کے صارفین کو اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔ مویشیوں کی افزائش کرنے والے چھوٹے سرمایہ کاروں میں 408 ملین ریال بطور اعانت تقسیم کیے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے