لاہور (مانند نیوز ڈیسک) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو رات گئے لاہور کے نجی ہوٹل سے حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس نے تاحال ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ہوٹل کے باہر ڈبل کیبن گاڑی کو آکر رکتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ترجمان ہوٹل میں سے حلیم عادل شیخ کو سول کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔ حلیم عادل شیخ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے۔قبل ازیں ترجمان حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کو لاہور سے سادہ لباس اہلکار اپنے ساتھ لے گئے، انہیں ان کے ایک عزیز کے گھر سے حراست میں لیا گیا۔ حلیم عادل شیخ کو حراست میں لینے والوں کا تعلق کس ادارے سے تھا وہ نہیں بتایا گیا۔حلیم عادل شیخ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اس بیان پر پولیس کی تاحال تصدیق سامنے نہیں آئی۔سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کہیں ظاہر نہیں کی جارہی۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ سندھ حکومت کے جرائم پیشہ افراد نے انہیں اغوا کیا ہے۔ کسی بھی قسم کا نقصان ہوا تو ذمہ دار سندھ حکومت ہو گی۔