کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال  نے کہا ہے کہ ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصطفی کمال نے دھمکی دی ہے کہ اگر 12 گھنٹے میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا سب جانتے ہیں، ضمنی انتخابات میں فائرنگ ہمارے کارکنوں پر ہوئی اور ہمیں ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ دفتر کے اندر میں اور انیس قائم خانی تھے وہاں فائرنگ کی گئی، اس واقعے میں ہمارا ایک ساتھی جاں بحق ہوا تھا، انہوں نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا۔ا نہوں نے کہا  کہ پولیس نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا کہ میں نے توڑ پھوڑ کی، ایس ایس پی کورنگی نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا ہے، ہمیں مارا گیا اور ہمارے ہی 16 ساتھیوں پر دہشتگردی کا مقدمہ ڈال دیا گیا۔مصطفی کمال نے کہا کہ نومبر تک اہم فیصلے ہونے ہیں، زرداری صاحب تب تک پاکستان کا بیڑا غرق کردیں گے، یہ حکومت کسی قابل نہیں، یہ زرداری اور ایم کیو ایم کو کیسے ناراض کرے گی، یہ پارٹیاں اس قابل نہیں کہ ان کو یہ ملک دیا جائے،اس لئے ملک میں فوری انتخابات کرائے جائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے