تخت بھائی (نمائندہ مانند) آل کے پی کے لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا، تنظیم کا مقصد پولیو مہم منظم طریقے سے چلانا اور دوران ڈیوٹی ان کو درپیش مسائل حل کرنا ہے۔ اس سلسلے میں ڈی ایچ او مردان کے آفس میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس میں نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، ملاکنڈ، پشاور اور دیگر اضلاع سے لیڈی ہیلتھ ورکرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مردان کی صدر میڈم اختر بی بی، جنرل سیکرٹری ناصرہ بی بی، صوابی صدر رفاسیت قمر، جی ایس عشرت ملک، صدر نوشہرہ پروین اجمل، جی ایس چمن آرا، صدر ملاکنڈ رخسانہ، جی ایس رضیہ، صدر چارسدہ فرخندہ، جی ایس عظمیٰ اور صدر پشاور فہمیدہ اور جی ایس فوزیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آل کے پی کے  لیڈی ہیلتھ ورکرز ایسوسی ایشن کا قیام وقت کی اہم ضرورت تھی۔ ایسوسی ایشن کے قیام کا مقصد یہی ہے کہ پولیو مہم کو اور بھی منظم انداز میں چلایا جائے اور دوران ڈیوٹی ایل ایچ ڈبلیو کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کوششیں کی جائے۔ مقررین نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم ڈی ایچ او مردان کے ساتھ میٹنگ بھی کی اور انہیں اعتماد میں لیا۔ ڈی ایچ او مردان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے عہدیداروں نے ڈی یچ او مردان کا شکریہ ادا کیا۔ اور آئندہ کیلئے ان کے مسائل باہمی مشورے کے ساتھ حل کرنے کا عہد کیا۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے