سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) مہنگائی، بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے خلاف ڈویژنل ٹریڈ یونین کی کا ل پر متحدہ ٹریڈ یونین سخاکوٹ بازار کے زیر اہتمام سخاکوٹ میں احتجاجی مظاہرہ اور شٹرڈاؤن ہڑتال کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے کی قیادت صدر حمید خان لالا، چیئرمین علی رحمان اور جنرل سیکرٹری سلطان زیب سمیت دیگر عہدہ دار کر رہے تھے۔ مظاہرین نے سخاکوٹ بازار کاچکر لگایا اور مہنگائی میں اضافے اور بجلی وگیس کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف نعرہ بازی کی۔مظاہرین نے سخاکوٹ چوک میں جلسہ منعقد کیا۔جس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین صدر حمید خان لالا، سینئر نائب صدور حاجی نواب، مولانا شمس الحق، چیئرمین علی رحمان، نائب صدر شادمحمد، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری قاری عابد اللہ عابد اورابراہیم خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے اور ائے روز مہنگائی میں اضافہ کر کے غریب عوام کی منہ سے روٹی چھین رہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ اگر حکومت نے مہنگائی میں کمی نہیں کی توائندہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائنگیے۔ مقررین نے بجلی اور گیس لوڈشیڈنگ کے فوری خاتمے کامطالبہ کردیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے