پبی (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ پبی پولیس نے گھروں سے چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔نشاندہی پر مالمسروقہ(04 تولے زیورات اور 05 لاکھ روپے) برآمد22-06-2022 کو محمد عرفان ساکن پبی نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے گھر والوں کیساتھ تفریح کیلئے گئے تھے۔واپس آکر دیکھا تو نامعلوم چور گھر سے 04 تولے زیورات اور 05 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے تھے۔اسماعیل شاہ خان ڈی ایس پی پبی نے سلیم خان ایس ایچ اوپبی کو جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری اور مالمسروقہ کی برآمدگی کا ٹاسک حوالہ کیا۔پولیس نے موقع سے موجود شواہد کو محفوظ کرکے تفتیش کاآغاز کر دیا۔موجود شواہد کو صیح طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے ملزم تک رسائی حاصل کی گئی۔ملزم عکاشر ولد اختر خان ساکن طائزئی پبی کو گرفتار کر لیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے سب اُگل دیا۔ملزم کی۔نشاندہی پر مالمسروقہ برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے