پبی (مانند نیوز ڈیسک) نوشہرہ پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔تھانہ نوشہرہ کلاں کے حدود میں 04 چور اور 05 منشیات فروش گرفتار۔رکشہ تیز رفتار،04 کلوگرام چرس اور 575 گرام آئس برآمدڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد عمر خان کے خصوصی احکامات پر نوشہرہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھر پور کاروائیاں جاری ہے۔ہدایت شاہ خان ایس ایچ او نوشہرہ کلاں نے نفری کے ہمراہ 04 چوروں عزیز،ذبیر،جواد اور طلحہ ساکنان کاکا صاحب کو گرفتار کر لیا۔ملزمان نے ساجد نامی بندے سے رکشہ تیز رفتار چوری کیا تھا۔ملزمان کی۔نشاندہی پر رکشہ تیز رفتار برآمد کر لیا گیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں 05 منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کرکے 04 کلوگرام چرس اور 575 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔