لاہور (مانند نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے کراچی سے لاہور آکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم نے د عا زہرا کے شوہر ظہیر احمد کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ظہیر کے وکیل سے سوال کیا کہ کب کی ایف آئی آر درج ہے، اس پروکیل نے بتایا کہ 16 اپریل کو اغواکی ایف آئی آر درج کی گئی تھی، عدالت نے پوچھا تو ابھی تک آپ کیا کررہے ہیں؟ آپ کوکیسے پتاچلاپولیس درخواست گزارکو گرفتارکرناچاہتی ہے؟۔اس پر وکیل نے کہا کہ تفتیشی افسرکا بیان ہے کہ وہ معاملے کی دوبارہ تفتیش کررہے ہیں، خدشہ ہے کہ پولیس درخواست گزار کو گرفتار کر لے گی لہذا عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت سے عبوری ضمانت لی جاسکے۔بعد ازاں عدالت نے ظہیر احمد کی 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے پولیس کو درخواست گزار کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے