مردان،سوات (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع  مالاکنڈ سوات موٹروے کے  قریب ناکہ بندی کرتے ہوئے 500 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کردیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے کہا  کہ دودھ کے نمونوں کو موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے چیک کیا گیا، پانی کی ملاوٹ پر دودھ تلف کیا گیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام نے بتایا کہ پانی کی ملاوٹ پر ڈی آئی خان میں ڈیری شاپ سے 200 لیٹر سے زائد ناقص دودھ تلف کیا گیا جبکہ مردان میں دودھ میں پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر تین ڈیری شاپس سیل کردی گئیں۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی حکام کا کہنا تھا کہ ناقص صفائی پر ٹانک اور بونیر میں ایک ایک بیکری یونٹ سیل کردیا گیا جبکہ دیر لوئر میں عید سے قبل بیکری یونٹس پر معائنے، فوڈ سیفٹی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کئے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے