مردان (مانند نیوز ڈیسک) مردان میں رنگ روڈ پر واقع پولیس چوکی پر بارودی مواد کے دھماکے کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار شہید اور چار افراد زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے پولیس چوکی کے مرکزی دروازے پر بارودی مواد نصب کیا تھا۔ دھماکہ کے نتیجہ میں ایک پولیس اہلکار مقصود شہید جبکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ر یسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر شہید اہلکار کی نعش اور زخمی افراد کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور اس بات کا تعین کیا جارہا ہے کہ دھماکہ کے لئے کس کوالٹی اور کتنا بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکہ کے نتیجہ میں پولیس چوکی کے مین گیٹ اور چارویواری کو بھی نقصان پہنچا۔ ZS

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے