پاراچنار (مانند نیوز ڈیسک) سماجی رہنما جاوید حسین جے جے اور اقتدار علی نے پشاور میں ڈائریکٹر آف سپورٹس فار مرجڈ ایریاز پیر عبداللہ شاہ. AD سپورٹس فار مرجڈ ایریاز اعوان بنگش اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین سے ملاقات کی ملاقات میں قبائلی اضلاع میں بڑھتے ہوئے نشے کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے قبائلی اضلاع کے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے اس لعنت سے بچانے کیلئے اہم گفت و شنید کی گئی انہوں نے کہا کہ پاراچنار شہر، صدہ اور علیزئی میں کھیلوں کی سرگرمیاں موجود ہیں مگر سرحدی علاقوں میں کھیلوں کے میدان موجود نہیں جس کے باعث نوجوان نسل تیزی کیساتھ نشے کی لعنت میں مبتلا ہورہے ہیں انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس کو وی سی کی سطح پر گراؤنڈز کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر ڈائریکٹر سپورٹس نے قبائل سے اراضی دینے کی شرط پر وی سی کی سطح پر گراؤنڈز کی تعمیر کا وعدہ کیا جاوید حسین جے جے ڈائریکٹر سپورٹس کو عید کے بعد پانچ اہم مقامات پر علاقائی مشران کے تعاون سے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی جس پر ڈائریکٹر سپورٹس نے خوشی کا اظہار کیا ڈائیریکٹر سپورٹس نے علاقے میں بہترین سوشل ایکٹویٹیز اور علاقائی مسائل کو اجاگر کرنے پر خصوصی شیلڈ سے نوازا اور جلد ضلع کرم کا دورہ کرنے کا بھی وعدہ کیا اور عید کے موقع پر اے ڈی سپورٹس فار مرجڈ ایریاز اعوان بنگش اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین کو شفاخانوں میں سپورٹس سامان تقسیم کرنے کی ہدایت کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے