ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) سوئی گیس اہلکاروں نے گیس لیکیج معلوم کرنے کے نام پر پختہ گلی کوچوں کو کھود کر ویراں چھوڑ دئیے، پختہ گلی کوچوں کی کھودائی کے لیے ٹی ایم اے سے این او سی بھی نہیں لی گئی، ملاکنڈ انتظامیہ گیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرکے کھودیں گئی گہڑوں کو مرمت کریں ان خیالات کا اظہار بٹ خیلہ کے سماجی و سیاسی حلقوں نے اخباری بیان میں کیا ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مردان سے ائے ہوئے سوئی گیس اہلکاروں نے نیو بٹ خیلہ کی پختہ گلی کوچوں میں گیس لیکیج معلوم کرنے کے لیے خندقیں کھود کر اس طرح ویراں چھوڑ دئے، جس کی وجہ سے راستہ سے گذرنے والے راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اس حوالے سے جب ٹی ایم او بٹ خیلہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے موقف اپنا کہ سوئی گیس حکام نے پختہ گلیاں کھودنے کے لیے کوئی این او سی یا اجازت نہیں لیا ہے۔