ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) سجاد خان کی مسلمانوں کو عید الاضحی کی مبارک باد۔پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع ملاکنڈ کے صدر سجاد خان نے دنیا بھر کی مسلمانوں اور خاص کر پاکستانی قوم کو عید الاضحی کی مبارک باد دی۔سجاد خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ عید الاضحی صبر،ایثار،قر بانی اور بھائی چارے کا درس دیتی ہے۔عید الاضحی قر بانی،ایثار اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔ہمارا قومی ودینی فریضہ ہے کہ ہم عید پر محروم طبقے کے ساتھ خوشیاں بانٹیں۔عید پر ہمیں وسائل سے محروم لو گوں کو خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے۔